ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، عمران خان کی بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات طے تھی، مگر آج ایسے کمرے میں ملاقات کروائی گئی جس میں درمیان میں شیشے لگائے گئے تھے، ہم ملاقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے۔ بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago