بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی . جیو نیوز کے مطابق مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے .

ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے . نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقررکی جائے گی .

واضح رہے کہ فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی جبکہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 7روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں