فیض آباد انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے فیض آباد انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں، یہ رپورٹ نا تو مستند اور نا قابلِ بھروسہ ہے .

نجی ٹی وی کے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض آباد کمیشن ایک مذاق تھا،جنرل ریٹائرڈ فیض اور جنرل ریٹائرڈ باجوہ تو کمیشن کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے، صرف مجھ جیسے سیاسی ورکرز پیش ہوئے .

انہوں نے کہا کہ کیمشن کے سامنے جا کر احساس ہوا کہ یہاں کوئی سنجیدگی نہیں، آنا ہی نہیں چاہیے تھا، فیض آباد دھرنا کمیشن گریبان میں جھانکے کہ انہوں نے فرض نبھایا کہ نہیں نبھایا .
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ دے دی . 3 رکنی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اُس وقت کے آرمی چیف نے فیض حمید کو معاہدے کی اجازت دی تھی ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے دستخط پر وزیراعظم شاہد خاقان، وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی اتفاق کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں