گھوٹکی میں باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق

گھوٹکی (قدرت روزنامہ) گھوٹکی میں والد نے بیٹیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں . پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے گاؤں گلزارکورائی میں پیش آیا .

ملزم نے تین بیٹیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگئی اور ملزم فرار ہوگیا . پولیس نے بتایاکہ ملزم پہلے بھی ایک بیٹی کو قتل کرچکا ہے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوکر آیا تھا . پولیس نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں .

. .

متعلقہ خبریں