اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا . تاہم سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، زیریں بلوچستان ، رحیم یار خان ، لاہور ، مری اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی . سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: کوٹلی 22 ، راولاکوٹ 02 ، سندھ: اسلام کوٹ 21 ، ڈپلو 19 ، مٹھی 16 ، لاڑکانہ 10 ، چھاچھرو ، بدین 08 ، موہنجوداڑو ، دادو 06 ، نگرپارکر 04 ، پیڈی عیدن ، ٹھٹھہ 03 ، ٹنڈو جام 01 ، کراچی (مسرور01)،خیبر پختونخوا: کاکول 20 ، لوئر دیر 13 ، پاراچنار 05 ، بونیر 01 ، پنجاب: لاہور (اپر مال 10 ، تاجپورہ 06 ، ائرپورٹ 05 ، لکشمی چوک ، مغل پورہ ، نشتر ٹاؤن 03 ، جیل روڈ 02 ، واسا ہیڈ آفس 01) ، رحیم یار خان 07 ، مری 03 ، بلوچستان: لسبیلہ ، اورماڑہ میں 01 ملی میٹرریکارڈکی گئی . آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43،سبی اورگوادر میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعہ کے روز سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں گرج چمک اورطوفانی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے . اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے .
متعلقہ خبریں