بڑھتی عمر کے خلاف پٹھوں کو فعال رکھنے والے نئے خلیے دریافت


ہِنگسٹن(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے پتہ لگایا ہے کہ بڑھتی عمر کے باوجود پٹھے خود کو کس طرح فعال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ تحقیق پٹھوں کے فائبر کی عمر تیزی سے بڑھنے کے متعلق جاننے اور ساتھ ہی اس بات کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد حاصل کی جاسکے گی کہ بڑھتی عمر سے نمٹنے کے لیے پٹھے کیا طریقہ کار اختیار کرتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے امید ہے کہ مستقبل میں پٹھوں کی صحت اور بڑھتی عمر کے ساتھ معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تھراپی اور علاج وضع کیے جاسکے گے۔
برطانیہ کے ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق کی سربرہ مصنفہ ویرونیکا کیڈلین کا کہنا تھا کہ پٹھوں کی عمر بڑھنے کا مطالعہ کرنے کے لیے سائنس دانوں کی غیرجانبدارانہ، کثیر الجہتی سوچ عمر بڑھنے کے نامعلوم خلیاتی نظام اور مزید مطالعے کی جگہ کو واضح کرتی ہے۔
چین کی سن ییٹ-سین یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر مصنف پروفیسر ہونگبو ژینگ کا کہنا تھا کہ چین، برطانیہ اور دیگر ممالک میں آبادی کی عمر بڑھ رہی ہے لیکن عمر بڑھنے کے متعلق ہمارا فہم محدود ہے۔ اس تحقیق کے بعد سائنس دانوں کے پاس اس متعلق تفصیلی فہم ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھے جتنا ممکن ہو سکے اتنا بہتر فعال کرنے کی کوشش کیسے کرتے ہیں۔
ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ اور سن ییٹ-سین یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے 20 سے 75 برس کے درمیان 17 افراد کے پٹھوں کے نمونوں کا جائزہ لیا۔
جرنل نیچر ایجنگ میں شائع ہونے والی تحقیق میں خلیوں کے نئے گروپس کے متعلق بتایا گیا جو اس بات پر روشنی ڈال سکتے ہیں کہ کچھ پٹھوں کے فائبر کی عمر دیگر کے مقابلے میں تیزی سے کیوں بڑھتی ہے۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

6 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago