دبئی، شارجہ میں شدید بارشیں: پاکستان سے آنے جانے والی 46 پروازیں منسوخ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کا سلسلہ تھم گیا لیکن ہنگامی صورت حال کے سبب دبئی اور شارجہ سے پاکستان کے لیے 46 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ڈان نیوز کے مطابق طوفانی بارش کے باعث ایئرپورٹس اور اماراتی ایئرلائنز کا نظام شدید متاثر ہوگیا ہے، سیکڑوں بین الااقوامی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں ائیرپورٹس کی بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جبکہ کئی پروازوں کو ہنگامی حالت میں ابوظہبی ائیرپورٹ پر اتارا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ابوظہبی ائیرپورٹ پر کھانے پینے کی سہولیات کم پڑنے سے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے مالیاتی مرکز دبئی میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیر کے آخر سے منگل کی رات تک 75 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ روز فلیگ شپ شاپنگ سینٹرز دبئی مال اور مال آف ایمریٹس دونوں کو بارشوں کے باعث سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور دبئی کے ایک میٹرو اسٹیشن پر بھی پانی ٹخنوں تک جمع ہوگیا۔

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

15 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

17 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

19 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

34 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago