جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈا پور، شبلی فراز کی ضمانت میں توسیع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق سینیٹر شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق سینیٹر شبلی فراز، ایس ایس پی انویسٹیگیشنز اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شبلی فراز آپ کو چاہیے تفتیش کے لیے؟ جس پر افسر نے عدالت کو بتایا کہ اب تفتیش کی ضرورت نہیں رہی۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ایک ملزم کی چالان جمع ہونے سے پہلے بریت کی درخواست دائر ہوئی، بریت بھی ہوگئی۔
جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ ایک کے لیے تفتیشی کہہ رہا ہے کہ شواہد موجود نہیں ہیں، باقی کا کیا ہوگا۔
بعد ازاں، انسداد دہشت گری عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کے 12 مقدمات میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کی تھی۔
وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے تھے، جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

Recent Posts

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

5 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

15 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

23 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

38 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

56 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

1 hour ago