پرویز خٹک نے کس سیاسی جماعت کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے؟ بڑا دعویٰ

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما الیاس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سابق چیئرمین پرویز خٹک کے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی تحصیل پبی کے صدر نے کہا کہ پرویز خٹک کی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی برسی کے موقع پر پرویز خٹک سمیت سب کیلئے پی پی پی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کے بعد سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنی سیاسی پارٹی بنائی اور اسی پلیٹ فارم سے 2024 کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔بعد ازاں الیکشن کے بعد پرویز خٹک نے پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیکر کچھ عرصے کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم انہوں نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ میرے سیاست چھوڑنے سے متعلق زیرگردش خبریں غلط ہیں، سیاست نہیں چھوڑ رہا، کچھ وقت کیلئے آرام کرنا چاہتا ہوں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرمہنگا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک میں ڈالرمہنگا ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا…

4 mins ago

آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹر میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں،وزیر توانائی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ…

8 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ولی عہد نے دورہ جاپان ملتوی کردیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہونے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن…

12 mins ago

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ…

20 mins ago

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ) ’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے…

23 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ، کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں…

26 mins ago