پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کو تنبیہ کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی ٹیم میں واپسی کے بعد محمد عامر نے پی سی بی کو یقین دلایا ہے کہ ‘بیٹنگ سے’ سیرو گیٹ کمپنی ان کی تصویرآئندہ اپنی اشتہاری مہم کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔ پی سی بی نے محمد عامر کو تنبیہ کی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پی سی بی کی بیٹنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ پر پابندی عائد ہے اس لیے وہ ایسی کسی تشہیر کا حصہ نہ بنیں۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق عامر نے پی سی بی کو یقین دلایا ہے کہ یہ پرانا معاہدہ تھا، کمپنی نے محمد عامر کی ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹا دی ہیں، ہوسکتا ہے عامر نے معاہدے کی رقم واپس کرتے ہوئے معاہدہ ختم کردیا ہو۔ محمد عامر نے یقین دلایا ہے کہ کمپنی ان کی مزید تصاویرپروموشن کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔ دوسری جانب محمد عامر کو سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

انہوں نےگزشتہ سال ایک غیر ملکی کمپنی سے سوشل میڈیا پر پروموشن کا ایک سال کا معاہدہ کیا تھا، انہوں نے بیٹنگ کمپنی کی 60 پوسٹس کی پروموشن کے لیے ایک کروڑ 25لاکھ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔ فاسٹ بولر نے ریٹائرمنٹ کے دوران معاہدہ کیا تھا اور کمپنی نے ایک دن قبل عامر کا پرانا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا۔

Recent Posts

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

2 hours ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

2 hours ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

2 hours ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

2 hours ago