فضل الرحمان کا تو گھر میں ووٹ نہیں،میرا ورکر بھی مولانا کو شکست دے دے گا،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کا تو گھر میں ووٹ نہیں،ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی ایف میں شامل کرایا گیا،میرا ور کر بھی فضل الرحمان کو شکست دے دے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا،فضل الرحمان ساتھ دینے کو تیار ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں،ان کا کہناتھا کہ فضل الرحمان اپنا ریٹ لگوانا چاہ رہے ہیں،مریم نوازپنجاب میں عوام کو خیبرپختونخوا کی طرحح صحت کارڈ دیں،چالیس سال پنجاب میں حکومت کی، ایک ہسپتال نہیں بنایا،

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ پی ڈی ایم ون کا نتیجہ سب کے سامنے ہے،پی ڈی ایم ٹو کا ایک اور تجربہ کیا جارہا ہے،قوم مزید تجربے برداشت نہیں کر سکتی،عوام مہنگائی سے پریشان، مسائل کا حل سوچیں،قوم کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں،ان کاکہناتھا کہ نگران حکومت نے جو حالات بنائے وہ بھی سب کے سامنے ہیں،یہ ملک کہاں سے کہاں چلا گیا، ہوش کے ناخن لیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں بھی ہیلتھ کارڈ دیا تھاآپ نے بند کردیا،ہم نے روٹی سستی کی ہے، عملدرآمد کرا کر دکھاؤں گا،اگر روٹی کی قیمتوں پر عملدراآمد نہ کرا سکا تو کرسی چھوڑ دوں گا،آپ سب کچھ ٹک ٹاک پر کررہے ہیں،قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، قوم کی بہتری کیلئے کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

Recent Posts

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

8 mins ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

24 mins ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

31 mins ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

43 mins ago

حکومت مخالف تحریک کیلئے اسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی…

54 mins ago

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص…

1 hour ago