9 مئی مقدمات کے پراسیکیوٹرز نے جج کیخلاف ریفرنس دائر کردیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضلع راولپنڈی کے سانحہ 9 مئی کے تمام 14 مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت تک روکتے ہوئے ملتوی کردی۔مقدمات کے سرکاری چاروں پراسیکیوٹرز نے جج پر عدم اعتماد کرتے ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا۔
سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے نو مئی مقدمات کے تمام سرکاری پراسیکیوٹرز نے سماعت کرنے والی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مقدمات ان سے ٹرانسفر کرانے کیلئے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ریفرنس دائر کر دیا۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے جج راولپنڈی بار کے ہیں یہ ملزمان وکلاء کو ریلیف دیتے ہیں سانحہ 9 مئی مقدمات ان سے ٹرانسفر کئے جائیں۔
ریفرنس دائر ہونے پر عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی سماعت روک دی۔ سماعت روکے جانے سے بانی چیرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم اور چالان نقول کی تقسیم بھی ٹل گئی۔
سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،سابق وزراء شبلی فراز، شیریں مزاری، سرتاج گل، راجہ بشارت،شہریار آفریدی ،راشد شفیق ،کرنل اجمل صابر سمیت سینکڑوں ملزمان کارکنان بھی موجود تھے۔

Recent Posts

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

4 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

1 hour ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

1 hour ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

2 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

2 hours ago