اسلام آباد ہائیکورٹ ؛بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم اور فیملی ممبران سے ملاقات کیلئے دائر درخواست کی سماعت میں وقفہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم اور فیملی ممبران سے ملاقات کیلئے دائر درخواست کی سماعت میں وقفہ کر دیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم اور فیملی ممبران سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور سٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے .

عدالت نے استفسار کیا شیر افضل مروت صاحب کہاں ہیں،جونیئر وکیل نے کہاکہ شیر افضل مروت بونیر میں ہیں ، پیش نہیں ہو سکتے،سٹیٹ کونسل نے کہاکہ ملاقاتوں کیلئے ایڈمنسٹریٹو انتظامات نہیں ہیں، جوڈیشل انتظامات ہوتے ہیں،دوسرے صوبے سے آنے والے قیدی کو بھی اسی طرح رکھا جائے گا جیسے اپنے صوبے کا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ تحریری طور پر تمام تفصیلات دے دیں،عدالت نے استفسار کیا ملاقاتیں تو آپ کروا رہے ہیں ناں؟اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہاکہ جی! ملاقاتیں کرو ارہے ہیں،سٹیٹ کونسل نے کہا کہ منور اقبال دوگل چیف جسٹس کی کورٹ میں ہیں تھوڑی دیر تک آ جائیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت میں وقفہ کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں