پی بی 9 کے 4پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس


اسلام آباد / کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے پی بی 9 کے 4پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس کر دیا۔بلوچستان پی بی 9 کے چار پولنگ اسٹیشنز میں مسلم لیگ ن کے نواب چنگیز خان کی دوبارہ الیکشن کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں نواب چنگیز خان مری کامیاب ہوئے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیا، چار پولنگ اسٹیشنز پر امن امان کی صورتحال کے باعث پولنگ نہیں ہوسکی تھی، پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللہ خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے سات پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا حکم دیا، 16 فروری کو سات پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی اور نواب جنگیز خان کامیاب قرار پائے، نواب چنگیز خان نے 28 فروری کو حلف بھی اٹھا لیا۔
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کا کردار ختم ہو جاتا ہے، اس کے بعد الیکشن کے تمام تنازعات الیکشن ٹریبونل کے سامنے جائیں گے، ری پولنگ کا آرڈر معطل کیوں کریں اس کی وجوہات عدالت کو بتائیں۔
جسٹس عرفان سعادت نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ بلیٹ پیر چھپ چکے ہیں یا نہیں؟ وکیل نے بتایا کہ ابھی مجھے علم نہیں معلومات لیکر بتاوں گا۔ جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر بلیٹ پیپر چھپ چکے ہیں تو الیکشن روکنا مناسب نہیں جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ 24 اپریل کو الیکشن ہوگا تو سماعت 21 یا 22 کو رکھ لیتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

5 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

11 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

16 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

27 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

30 mins ago

حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر…

36 mins ago