پی این آئی ایل؛ قانون میں ایسی لسٹوں کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی رائے حیدر علی کا نام پی این آئی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کر دیے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالت میں موجود ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر کے 25 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیوں لوگوں کے نام ایسی لسٹوں میں ڈال رہے ہیں؟ یہ ساری لسٹیں کون بناتا ہے، پتہ نہیں کون یہ سارے نام ڈال رہا ہے، قانون میں ایسی لسٹوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرے موکل فیصل آباد سے منتخب ایم این اے ہیں، میرے موکل نے بیرون ملک جانا تھا لیکن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، بتایا گیا کہ نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے نہیں جا سکتے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پرانے نام تو بہت سے نکل گئے ہیں، باقی دیکھ لیتے ہیں کون سے رہ گئے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بہت سے نکل گئے تو بہت سے ابھی نہیں بھی نکلے، ان کو بھی دیکھیں، کبھی کسی کا پاسپورٹ ضبط کر لیتے ہیں تو کبھی اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالتے ہیں، ایسے نہ کریں، 25 اپریل کی تاریخ دے رہا ہوں، متعلقہ افسر کو بلائیں اور رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

36 mins ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

1 hour ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

1 hour ago

ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا کو ‘دیسی امی’ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے تشہیری مہم…

1 hour ago

‘لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں’ یونس کا موقف آگیا

ایجبسٹن(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنیوالے قومی ٹیم…

2 hours ago

بجلی کے ماہانہ بل آمدن سے زائد ہوگئے، عوام کا بجلی سستی کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، آئے روز بجلی…

2 hours ago