سونا آج پھر مہنگا ہوگیا، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہواہے، جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ہزار 391 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں آج بدھ کے روز بھی قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جو کہ ملکی تاریخ میں اب تک بلند ترین قیمت ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی آج 1887 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار 700 اور فی 10 گرام 2 ہزار 57 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کا ہوگیا تھا۔

Recent Posts

محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی اسامیاں جلد پر کی جائیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

3 mins ago

کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن

تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت…

12 mins ago

لورالائی محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں چینی ناپید

لورالائی(قدرت روزنامہ)محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ کی وجہ سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مےں چینی ناپید…

17 mins ago

ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

30 mins ago

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور

سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…

42 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

1 hour ago