کراچی؛ محسود قبائل کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے جنازے کے بائیکاٹ کا فیصلہ


کراچی(قدرت روزنامہ)محسود قبائل نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے جنازے کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شہر میں بڑھتی ڈکیتیوں اور منشیات فروشی کے معاملے پر محسود قبائل کا جرگہ منعقد ہوا، جس میں اپنی برادری کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے تجاویز سامنے آگئیں ۔
منگھوپیر سلطان آباد کے علاقے میں منعقد ہونے والے محسود قبائل کے جرگے کی تصویر اور ترجمان کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جرگے میں کہا گیا کہ محسود برادری سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص اگرڈکیتیوں اور منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا تو اس کی کسی بھی پلیٹ فارم پر حمایت نہیں کی جائے گی۔
جرگے میں سامنے آنے والی تجاویز کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ ترجمان جرگہ مفتی خالد کے ویڈیو بیان کے مطابق یہ تجویز سامنے آئی کہ محسود قبائل کا کوئی شخص ڈکیتی میں ملوث ہوا تو اسے چھڑانے تھانے یا عدالت نہ جایا جائے۔
اس کے علاوہ یہ بھی تجویز کیا گیا کہ ہمارا کوئی فرد ڈکیتی میں ملوث ہوا تو اس کے جنازے کا بائیکاٹ کیا جائے اور اپنے قبرستان میں تدفین کی اجازت بھی نہ دی جائے۔ جرگے میں ڈکیتیوں اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے گھر والوں کا سوشل بائیکاٹ کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی۔
بتایا گیا ہے کہ جرگے میں سامنے آنے والی ان تجاویز کا محسود قبائل کی ذیلی شاخوں کی 12 رُکنی با اختیار کمیٹی جائزہ لے گی۔ جرگے کے فیصلے کی روشنی میں باقاعدہ تحریری شکل میں نکات سامنے لائے جائیں گے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

3 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

6 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

6 hours ago