بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک بار پھر آرمی چیف پر تنقید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے اور ایسی صورت میں ملک میں سرمایہ کاری نہیں آسکتی۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر تنقید کی ہے۔
عمران خان نے کہاکہ کہ اگر میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری آرمی چیف پرہوگی۔بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئی ہیں، بہاولنگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹا لگایا گیا جس کے بعد آئی جی اور وائسرائے نے معافی مانگ لی۔
انہوں نے کہاکہ طاقتور نے پھینٹا بھی لگوایا اور معافی بھی منگوائی، یہ سب جنگل کا بادشاہ کر رہا ہے اور ملک میں جنگل کا قانون ہے۔عمران خان نے کہاکہ بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہو جاتے ہیں اور جب بادشاہ چاہتا ہے تو 5 دن میں ہمیں 3 کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے۔
قرضے لینے سے کرنسی اور معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور جمہوریت کی حکمرانی نہیں، قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے قرض سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئے گی جس سے تنخواہ دار اور غریب مارا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جنگل کے قانون سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی ہے۔

Recent Posts

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

6 mins ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

17 mins ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

35 mins ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

53 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

1 hour ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں پیش آنے والے واقعے…

1 hour ago