لوگوں کو اٹھانے والے سوچیں کہ ان کے بھی گھر اور فیملیز ہیں، علی امین گنڈاپور


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے ’ لوگوں کو اٹھانے والے سوچیں کہ ان کے بھی گھر ہیں، ان کی بھی فیملیز ہیں، اگر آپ غیر قانونی طور پر کسی کے گھر میں جاؤ گے، انہیں ہراساں کرو گے تو یہ ضرور سوچو کہ تمہارے بھی گھر اور فیملیز ہیں۔‘جب تک حقیقی آزادی نہیں ملے گی، ہم ڈٹے اور کھڑے رہیں گے، حقیقی آزادی ملنے تک یہ جنگ جاری رہے گی، یہ قوم مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ون کا تجربہ ہوا، رزلٹ سب کے سامنے ہے، ملک کہاں سے کہاں چلا گیا، اس کے بعد نگراں حکومت اور اب پھر پی ڈی ایم 2 لا کر ایک اور تجربہ کیا گیا ہے، یہ قوم مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتی، اس لیے ہوش کے ناخن لیں۔
’کبھی لندن پلان، کبھی کون سا پلان، آپ لوگ کررہے ہیں تجربے، اس سے نکلیں، عوام کا سوچیں، 25 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے بارے میں سوچیں۔‘علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گزشتہ 2 سال سے جو چھاپے مارنے میں ملوث ہیں ان کی فیملیز کو انہیں سمجھانا چاہیے، لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ہر کسی کو اٹھا لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے لیے بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔
’ لوگوں کو اٹھانے والے سوچیں کہ ان کے بھی گھر ہیں، ان کی بھی فیملیز ہیں، اگر آپ غیر قانونی طور پر کسی کے گھر میں جاؤ گے، انہیں ہراساں کرو گے تو یہ ضرور سوچو کہ تمہارے بھی گھر اور فیملیز ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی ایف میں شامل کرایا گیا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا، اب مجھے الیکشن لڑنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، میرا ورکر بھی ان کو ہرا دے گا۔
علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کی جانب اشارتا کہا ’مولانا آپ کا ریٹ لگوا رہا ہے، پھر لے دے کرے گا، اپنے آپ کو استعمال کر کے ڈیل کرے گا، کشمیر کمیٹی لے گا، کوئی گورنرشپ لے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں روٹی سستی کر کے دکھائیں گے۔ ’یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ حکومت کوئی حکم جاری کرے اور اس پر عملدرآمد نہ ہو، پنجاب میں حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں عوام کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے۔‘

Recent Posts

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

1 min ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

8 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

8 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

11 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

12 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

15 mins ago