شیری رحمان سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سینیٹر شیری رحمان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا .

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شیری رحمان کو پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر مبارک باد دی ہے .

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ امید ہے سینیٹر شیری رحمان ایوان بالا کی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی . ہاؤس آف فیڈریشن ملکی مسائل پر پالیسی سازی میں اہم فورم ہے، سینیٹر شیری رحمان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو اجاگر کریں گی .

. .

متعلقہ خبریں