نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مختلف کمبینیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے، بابر اعظم کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) راولپنڈی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس بارہ میچز ہیں، کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے چیزوں کو تبدیل کیا، کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، نیوزی لینڈ سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیےاچھی ٹیم لیکر جائیں گے، کوشش ہے ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں، اس سیریز میں مختلف کمبینیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہوجائیں گے، کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اسٹرونگ ہونے جارہی ہے، عثمان خان، عرفان نیازی، کو کھلائیں گے ، ہماری بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک جائے گی، ینگ کھلاڑی کے آنے کی ہم سینیئر کو بہت خوشی ہوتی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیں سیریز میں مختلف پوائنٹس پر چیلنج کرے گی جو پاکستان ٹیم کے لیے اچھا ہوگا۔ میں ٹیم میں یوتھ اور تجربے کے امتزاج کو دیکھتے ہوئے کپتان کی حیثیت سے بہت ُپرجوش ہوں۔نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ مجھے اس دورے پر ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔ ہم ایک ٹیم کے طور پر تفریحی کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی کافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور وہ اس فارمیٹ کے علم سے بہت اچھی طرح لیس ہیں۔ پاکستان ہوم گراؤنڈ میں مضبوط ٹیم ہے اور ہم انہیں اسی کے میدان میں چیلنج دینا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹاس مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا اور پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ہوگی۔

Recent Posts

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

1 min ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

17 mins ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

24 mins ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

36 mins ago

حکومت مخالف تحریک کیلئے اسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی…

47 mins ago

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص…

1 hour ago