محمد حفیظ کا کپتان بابر اعظم پر بڑا الزام

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ’’سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں پر مشتمل کمزور ٹیم منتخب کی ہے‘‘ . انہوں نے بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب کپتان تھے تو ان پر ہر گروپ کو نوازنے جیسے الزامات بھی لگے .

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گھر بیٹھے کھلاڑیوں کو بلا کر ٹیم مضبوط بنانے کی کوشش کی، بابر کو کسی وجہ سے کپتانی سے ہٹایا گیا لیکن پھر بنادیا گیا . انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو 2 ماہ میں ہی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، ٹیم کو بہتر بنانے کیلئے 4 سالہ منصوبہ لایا تھا لیکن دو ماہ بعد ہی مجھے عہدے سے ہٹادیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں