اداکار عثمان مختار نے اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکار عثمان مختار نے اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عثمان مختار گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے شو ’صبح سے آگے‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ مستقبل میں کس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ کبریٰ خان کے ساتھ مستقبل میں کام نہیں کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”کبریٰ خان مجھے تنگ بہت کرتی ہے۔ ایک بار وہ ہیڈ سیٹ اور وی آر کے ساتھ سیٹ پر آئی اور آتے ہی مجھے پہنا دیا۔ اس کے بعد اس نے مجھے ایک بلندو بالا بلڈنگ پر چڑھایا اور پھر سزا کے طور پر مجھے وہاں سے نیچے گرا دیا۔“
عثمان مختار کہتے ہیں کہ ”اس دوران میری خوف سے بری حالت تھی اور کبریٰ خان میری ویڈیو بناتی رہی جو اس نے مجھے میری سالگرہ پر بھیجی۔ “ انہوں نے کہا ہ کبریٰ خان میری بہت اچھی دوست ہے لیکن میں اس کے ساتھ مستقبل میں کام نہیں کرنا چاہوں گا۔“

Recent Posts

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

4 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کوئی وارم اپ میچ کیوں نہیں کھیلے گی؟ وجہ جانیے

دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا…

9 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا…

23 mins ago

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب

کراچی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ءکی گئی 2 بچیاں…

43 mins ago

پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53واں پی این اسٹاف کورس منعقد ہوا۔ آئی…

1 hour ago

زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف…

7 hours ago