صحافی برادری کی جانب سےمشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے رپورٹر پر الزامات کی مذمت

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور پریس کلب نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر خاتون صحافی نادیہ صبوحی کے خلاف الزام تراشی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے . پریس کلب کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق صحافی برادری نےعلی امین گنڈاپور اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور معاملہ پر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لئے سینیئر صحافیوں کا ہنگامی اجلاس کل جمعرات کے روزطلب کرلیا ہے .

پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ خاتون مشیر مشعال یوسفزئی نے گاڑی کی خریداری کی سمری کے حوالے سے کوئی تسلی بخش وضاحت کرنے کی بجائے جیو نیوز کی سینیئر خاتون صحافی نادیہ صبوحی صاحبہ پر (منتھلی) پیسے مانگنے کا الزام لگایا . مشعال یوسفزئی مشیر بننے کے بعد مسلسل تنازعات کی زد میں ہیں اور ان کا موجودہ اقدام پاکستان تحریک انصاف، اس کی صوبائی حکومت اور صحافیوں کے مابین خوشگوار تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے . . .

متعلقہ خبریں