منافع خوری اور قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈی سی کوئٹہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا ہے کہ اشیاءخورد نوش کی قیمتوں میں استحکام لانے اور عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہوگی اور کسی کو منافع خوری اور قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ناجائز قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز کوئٹہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا صدارت کرتے ہوے کیا۔ اجلاس میں اے سی، مجسٹریٹس، فوڈ،لائیو سٹاک،فوڈ اتھارٹی، محکمہ انڈسٹریز و دیگر محکموں کے ساتھ گوشت ایسوسی ایشن،تندور ایسوسی ایشن، پولٹری ایسوسی ایشن، کنزیومر سوسائٹی کے نذر بڑیچ، سول سوسائٹی کے نمائندگی پر اسلم رند ودیگر ممبران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں روٹی۔ گوشت اور پولٹری کی نیءقیمتوں کے تعین اور ان پر عملدرآمد پر سیر حاصل بحث کیں۔ اور نئے قیمتوں کے تعین کے لیے ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں تجزیاتی کمیٹی بنائی جس میں محکمہ انڈسٹریز۔ لائیو سٹاک کنزیومر سوسائٹی اور متعلقہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ جو روٹی۔ گوشت اور پولٹری کی مارکیٹ میں تجزیہ کرکے نئے قیمتوں کا تعین کرے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح کیا کہ کسی کو بھی سرکاری نرخ سے اشیاءخورد نوش کی قیمتوں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انھوں نے عوام سے بھی کہاکہ وہ انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوے ناجائز منافع خوروں کہ حوصلہ شکنی کریں

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

3 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

3 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

3 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

3 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

4 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

5 hours ago