9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والے کون کون سے رہنما واپس آرہے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں 9 مئی 2023 کو ہونے والے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے متعدد رہنماؤں نے پارٹی میں واپسی کے لیے رابطے شروع کردیے۔ ان میں چند رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی ہے جبکہ بعض نے مختلف ذریعوں سے پیغامات بھجوائے ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے بھی خط کے ذریعے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اپیل کی ہے کہ جو رہنما دباؤ کے باعث پارٹی چھوڑ گئے تھے لیکن اب واپس آنا چاہتے ہیں ان کو بطور کارکن پارٹی میں آنے کے لیے دروازے کھلے رکھنے چاہیئیں۔
وی نیوز کو پارٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے اکثر رہنما واپسی کے لیے رابطے کررہے ہیں اور مختلف ذریعوں سے پیغامات بھی بھجوائے جارہے ہیں۔
واپسی کے خواہشمند مرکزی رہنماؤں میں فواد چوہدری، اسد عمر، شیریں مزاری، علی زیدی، صداقت عباسی، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، ملیکہ بخاری سمیت متعدد رہنماؤں نے دوبارہ سیاسی میدان میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم فی الحال کسی بھی رہنما کو عمران خان کی جانب سے گرین سگنل نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، صداقت عباسی اور ملیکہ بخاری کے پیغامات عمران خان تک پہنچے ہیں جس پر عمران خان کی جانب سے انتظار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
دوسری جانب سیف اللہ نیازی سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات بھی کرچکے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ عمران خان پر چھوڑ دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی، فواد چوہدری، صداقت عباسی، ملیکہ بخاری، شیریں مزاری اور علی نواز اعوان کے پارٹی میں واپسی کے قوی امکانات ہیں۔

Recent Posts

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

1 min ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

12 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

25 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

34 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

2 hours ago