منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ملک بھر سے 10 لاکھ سے زائد کلو منشیات ضبط


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا، آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 10 لاکھ 24 ہزار 399 کلو منشیات ضبط کیں اور ایک ہزار 244 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق 7 سے 14 اپریل کے دوران بلوچستان سے 651، گلگت بلتستان سے 115، پنجاب سے 5 اور سندھ سے 97 کلو منشیات ضبط ہوئیں۔
ملک بھر سے 6 کلو ہیروئن، 538 کلو ہشیش، 276 کلو میتھ اور 47 کلو افیون برآمد ہوئی۔
بلوچستان سے 376 کلو ہشیش اور 275 کلو میتھ برآمد ہوئی اور گلگت بلتستان سے 67 کلو ہشیش اور 45 کلو افیون، جبکہ سندھ سے 95 کلو ہشیش برآمد ہوئی۔
متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 19 مجرمان بھی گرفتار کیے، ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

8 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

20 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

31 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

43 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

53 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

2 hours ago