واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا


کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’چیٹ فلٹرز‘ نامی نئے فیچر کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیچر صارفین کی چیٹ کی مختلف اعتبار سے درجہ بندی کرے گا۔
ایپ میں فلٹر تین ناموں (یعنی آل، ان ریڈ اور گروپس) سے پیش کیے گئے ہیں جو چیٹ لسٹ کے اوپر دیکھے جا سکیں گے۔
ناموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب آل کا آپشن دبایا جائے گا تو تمام چیٹس سامنے آجائیں گی جبکہ ان ریڈ سے وہ چیٹس جن کے پیغامات پڑھے نہیں گئے اور گروپس آپشن میں وہ گروپ چیٹس اور کمیونیٹیز کے ذیلی گروپس کی چیٹس پڑھی جا سکیں گی۔
فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ایپ کھول کر مطلوبہ چیٹ تک پہنچنے کے عمل کو تیز اور سادہ ہونا چاہیے اور یہ فیچر اس چیز میں ضرور مدد دے گا، اس کے ساتھ صارف کو کم سے کم اسکرالنگ کرنی پڑے گی۔
کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اجراء شروع ہو چکا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Recent Posts

صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف 13 مئی کی…

13 mins ago

کراچی سے لاپتا 13 افراد کی بازیابی کیلیے سیکریٹری دفاع کی طلبی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مخلتف علاقوں سے لاپتا ہوئے 13 افراد…

27 mins ago

بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی مقرر

پشاور(قدرت روزنامہ) ریٹائرڈ بریگیڈئیر محمد مصدق عباسی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور…

35 mins ago

فیصل واوڈا اپنے موقف پر قائم ،نرمی لانے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے موقف میں نرمی لانے سے انکار کرتے…

45 mins ago

سندھ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا…

2 hours ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار…

2 hours ago