اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی پٹیشن بحالی کی درخواست پر سماعت کی اور پٹیشن بحالی کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی پٹیشن بحالی کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو دن پہلے عدم پیروی پر بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر بشریٰ بی بی کے وکلا نے اسی روز پٹیشن بحال کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 22 تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…

13 mins ago

رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، ملک…

27 mins ago

صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف 13 مئی کی…

45 mins ago

کراچی سے لاپتا 13 افراد کی بازیابی کیلیے سیکریٹری دفاع کی طلبی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مخلتف علاقوں سے لاپتا ہوئے 13 افراد…

59 mins ago

بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی مقرر

پشاور(قدرت روزنامہ) ریٹائرڈ بریگیڈئیر محمد مصدق عباسی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور…

1 hour ago

فیصل واوڈا اپنے موقف پر قائم ،نرمی لانے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے موقف میں نرمی لانے سے انکار کرتے…

1 hour ago