عالمی دنیا
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں،زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہے،آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلوم برگ کیساتھ راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہاکہ روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6سے 8فیصد سے زائد کمی کا جواز نہیں،روپے کی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے،آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے سٹاف لیول معاہدہ جون کے آخر یا جوالائی کے شروع میں متوقع ہے۔