اقراء عزیز کے پھر سے ماں بننے کی افواہوں پر یاسر حسین پھٹ پڑے، بیان سامنے آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز ویسے تو سوشل میڈیا پر اپنے ڈراموں اور اداکاری کے باعث سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں، تاہم پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ ان کی نجی زندگی سے متعلق بھی صارفین تجسس کا شکار رہتے ہیں۔حال ہی میں ان کے دوبارہ حاملہ ہونےکی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جبکہ تصویر بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اقراء عزیز کے شوہر اداکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ یہ کپڑے میری بیوی نے میرے لیے ڈیزائن کیے ہیں اور مجھے بے حد پسند آ رہے ہیں۔

اداکار اور ان کی اہلیہ سفید رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے تاہم اداکارہ کی جانب سے اپنا بایاں ہاتھ کچھ اس طرح رکھا گیا تھا جس سے چند سوشل میڈیا صارفین کویوں لگا گویا اقراء عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہےتاہم اب اداکار کی جانب سے باضابطہ اس حوالے سے بیان سامنے آ گیا ہے۔

اپنے انسٹاگرا م پر یاسر حسین کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا حکم ہوگا تو جلد ہو جائے گا، ابھی نہیں ہو رہا ہے، بھائی آرام کریں۔یاسر حسین کا بیان اُس وقت سامنے آیا، جب سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک میڈیا پر اقراء عزیز کے دوسری بار ماں بننے سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

1 hour ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

1 hour ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

2 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

2 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

3 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

3 hours ago