راولپنڈی میں روٹی کی قیمت کے مسئلے پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر کی طرف سے روٹی کی قیمت میں کمی اور نان بائی قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ضلع بھر کے نان بائیوں نے ہڑتال کر کے ضلع بھر کے تنور بند کر دئیے جس سے راولپنڈی کے شہری روٹی نان پراٹھہ سے مکمل محروم اور صبح ناشتہ میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے اور نان قیمت 20 روپے مقرر کرنے تنوروں کے چالان ، بھاری جرمانوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ضلع بھر کے نان بائی 3 روزہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں جس سے پورے ڈسٹرکٹ کے تنور بند ہوگئے۔
تنوروں کی بندش سے شہری صبح ناشتہ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بڑی تعداد میں شہری بغیر ناشتہ کے دفاتر اور طلبہ اسکول گئے جبکہ اکثریت نے ڈبل روٹی اور پاپوں پر گزارہ کیا۔سیکرٹری جنرل نان بائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی کا کہنا ہے ابتدائی طور پر یہ ہڑتال 3 روزہ ہے اس میں اضافہ بھی ممکن ہے ڈپٹی کمشنر دفتر باہر دھرنا بھی دیں گے۔
کل سے اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 اضلاع سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال شروع کر رہے ہیں حکومت کی 16 روپے روٹی 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے چوری تھی اس وقت آٹا 12 ہزار روپے میدہ 12500 سے 12700 روپے فروخت ہورہا ہے اور بجلی سوئی گیس ۔سلنڈر گیس قیمتوں میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوچکا ایک طرف 4 روپے روٹی قیمت کم دوسری طرف 8 روپے پٹرولیم مصنوعات بڑھا دی گئیں بے تکی کمی واپس لی جائے وگرنہ لانگ دورانیہ کی ہڑتال پر جاسکتے ہیں ۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

12 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

15 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

24 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

36 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

43 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

43 mins ago