بچوں سے متعلق طنز پر بختاور نے خاتون صحافی کو کرارا جواب دے دیا

  

کراچی (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری اپنے بھائی بلاول اور بہن آصفہ کی طرح سیاست میں متحرک تو نہیں، لیکن اپنی فیملی کے ہر اہم موقع اور خوشی پر ساتھ نظر آتی ہیں .

آج نیوز کے مطابق والد کی بطور صدر حلف برداری ہو، گارڈ آف آنر ہو یا بہن کی قومی اسمبلی رکنیت کی حلف برداری، وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ ہر جگہ نظر آئیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

ے انہوں نے اپنے بچوں پر ہونے والے طنز کا جواب بھی بھرپور اور کرارے انداز میں دیا . پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل ہینڈل سے صدر آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی، جس میں وہ آصفہ کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دے رہے تھے . مذکورہ تصویر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایک خاتون صحافی نے طنز کیا کہ ’لگے ہاتھوں بختاور کے دونوں بیٹوں سے بھی حلف اٹھا لیتے‘ .

صحافی کی اس پوسٹ پر بختاور کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے میرے ایک اور دو سال کے بچے آپ کے لیے بہت زیادہ عدم تحفظ اور حسد کا باعث بنے ہیں، کاش آپ کی تلخی ان کی عمر کے ساتھ بڑھتی رہے‘ .

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے 31 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلے بیٹے میر حاکم محمود اور 6 اکتوبر 2022

کو دوسرے بچے میر سجاول کی پیدائش ہوئی تھی .

بختاور بھٹو زرداری شادی کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی منتقل ہوگئی تھیں اور انہوں نے پہلے بچے کو بھی دبئی میں جنم دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں