وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرنے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرموثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزجلد بند کرنے کی ہدایت دے دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور زائد المیعاد اورغیرموثر شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم دیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔ عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کےلیےنادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں گے جس سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرانے اورشہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے اور موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

3 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

3 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

3 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

4 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

5 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

5 hours ago