9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ دار آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کے مفاد کے خلاف بات کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے۔ اپنے سیاسی مفاد اور انا کو ملکی مفاد پر ترجیح دینا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے ملکی مفاد کے خلاف بیان دیا پھر اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ یہ پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔ ان کا لیڈر کرپشن کے مقدمات بھگت رہا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری پاکستان دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ ایسے عناصر کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کاش یہ ملک کے مفاد میں بھی بات کر سکیں۔ سیاسی مخالفت میں ملک دشمنی نامناسب ہے۔ آپ ہم پر تنقید کریں لیکن پاکستان پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔ ہمارے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری و تعاون کی حمایت اور دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان انشاءاللہ ترقی کرے گا۔ دوست ممالک کے ساتھ روابط بڑھائیں گے۔

Recent Posts

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

1 hour ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

1 hour ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

2 hours ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

2 hours ago