قومی ٹیم کو نیوز ی لینڈ کیخلاف پہلے میچ سے قبل زور دار جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی زخمی ہو گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے .

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ قومی ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں، اعظم خان کو تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ، میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کر رہی ہے ، اعظم کان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ہو گا .

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوینٹی سیریز کاآغاز آج راولپنڈی میں ہونے جارہاہے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں