حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔پاکستان سے عازمین حج کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا جو 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔ ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق جن ائیرپورٹس پر حج پروازیں آپریٹ ہوں گی ان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ، کوئٹہ ، سکھر، سیالکوٹ ، رحیم یار خان شامل ہیں۔ پشاور کے عازمین اسلام آباد ائیرپورٹ جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔
کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ سروس ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔حج فلائٹ آپریشن میں 4 ائیر لائنز سعودی ائیرلائن، پی آئی اے، سیرین اور ائیر بلیو حصہ لیں گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپس پر شروع ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

13 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

26 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

38 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

50 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

1 hour ago