گیس قیمتوں کے تعین کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ ، وزیراعظم نے11 رکنی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد( قدرت روزنامہ)گیس قیمتوں کے تعین کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ ، وزیراعظم نے11 رکنی کمیٹی بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک بڑی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ موجودہ حکومتی بندوبست نے واکوگ (ویٹڈایوریج کاسٹ آف گیس) کا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت گیس کی قیمتیں مقامی قدرتی گیس اور درآمد شدہ آرایل این جی کو ملایا جائے گا تاکہ پنجاب میں صنعتی صارفین ،گھریلو سطح پر زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین اور آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کےلیےگیس کی قیمتوں کو نیچے لایاجاسکےتاہم کے پی ، سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کےلیے گیس اس کے نتیجے میں مہنگی ہوگی۔ عمران خان کے دور میں بھی ایک مرتبہ واکوگ کے نفاذ کی بات چلی تھی تو وزیراعلیٰ سندھ نے اسکی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھ کراسے غیر آئینی اور انتہائی نامناسب قرار دیا تھا۔
وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدارنے” دی نیوز “کو بتایا ہے کہ ’’اس مقصد کےلیے وزیراعظم نے11 رکنی کمیٹی بنا دی ہے جس کے کنوینر وزیرپٹرولیم ، وزیرتوانائی، وزیرصنعت ہوں گے جبکہ اس کے ارکان میں سیکریٹری بجلی ، سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن محمد محمود اس کے رکن ہیں۔پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان کے وزیرائے اعلیٰ بھی کمیٹیوں کے رکن تھے۔ سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر کام کریں گے۔ اس کمیٹی کو 7 دن دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے اخذکردہ نتائج اور سفارشات سے وزیراعظم کو آگاہ کرے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

6 mins ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

16 mins ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

32 mins ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

39 mins ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

51 mins ago

حکومت مخالف تحریک کیلئے اسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی…

1 hour ago