فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے بیان دیا ہے کہ ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا وزیراعظم کو معاہدے پر اعتراض تھا مگر انہیں کہا گیا دستخط ہوچکے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا فیض آباد دھرنے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا، احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا۔

احسن اقبال نے مزید انکشافات کیے کہ فیض آباد دھرنا معاہدے میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔

احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو بیان دیا کہ شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ معاہدہ تو ہو چکا دستخط بھی ہو گئے اور اب اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

Recent Posts

سندھ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا…

3 mins ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار…

5 mins ago

آئی ایم ایف ، پاکستان کا غذائی اجناس اور توانائی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک…

13 mins ago

9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 9 مئی…

40 mins ago

67 فیصد سگریٹ نوش ٹیکس چوری والے سستے برانڈز پر منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں…

54 mins ago

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داﺅد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا،افتتاح کردیا

سئیول (قدرت روزنامہ )اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داو¿د…

55 mins ago