فیصل آباد سے کم عمر بچیوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت شخص آخر کار پکڑا گیا
ملزم نے رضا آباد ،پیپلزکالونی ،منصور آباد ،تھانہ صدر کے علاقہ سمیت مختلف علاقوں میں گھناؤنا جرم کیا . ملزم کی کم عمر بچیوں کو اغواء کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئی تھیں، ملزم عرصہ دراز سے فیصل آباد پولیس کے لیے سر درد بنا ہوا تھا . مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کو حوالات منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا . . .