واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’چیٹ فلٹرز‘ نامی نئے فیچر کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیچر صارفین کی چیٹ کی مختلف اعتبار سے درجہ بندی کرے گا۔

ایپ میں فلٹر تین ناموں (یعنی آل، ان ریڈ اور گروپس) سے پیش کیے گئے ہیں جو چیٹ لسٹ کے اوپر دیکھے جا سکیں گے۔

ناموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب آل کا آپشن دبایا جائے گا تو تمام چیٹس سامنے آجائیں گی جبکہ ان ریڈ سے وہ چیٹس جن کے پیغامات پڑھے نہیں گئے اور گروپس آپشن میں وہ گروپ چیٹس اور کمیونیٹیز کے ذیلی گروپس کی چیٹس پڑھی جا سکیں گی۔
فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ایپ کھول کر مطلوبہ چیٹ تک پہنچنے کے عمل کو تیز اور سادہ ہونا چاہیے اور یہ فیچر اس چیز میں ضرور مدد دے گا، اس کے ساتھ صارف کو کم سے کم اسکرالنگ کرنی پڑے گی۔

کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اجراء شروع ہو چکا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

5 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

5 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

6 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

6 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

7 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

7 hours ago