آٹا سستا، فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) آٹے کی قیمت میں 15 روپے کمی ہو گئی ہے، شہر میں آٹا 140 روپے کلو سے کم ہو کر 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہیں ہو سکی ہے، کوئٹہ آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر خدائیداد کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی فصل بہتر ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی،ساڑھے چھ ہزار سے سات ہزار روپے میں فروخت ہونے والا آٹے کا تھیلا پانچ ہزار میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے روٹی سستی کر دی ہے اور قیمتوں پر عملدرآمد کے لئے تندوروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،سستی روٹی نہ دینے والوں کو بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ رواں ماہ گندم کی نئی فصل آنے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔ پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں کر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ قیمتیں کم سے کم رکھیں۔

پیٹرول استعمال کرنے والوں کی تعداد روٹی کھانے والوں کی نسبت بہت کم ہے، روٹی کی قیمت میں 4 روپے کمی آئی ہے جبکہ رواں ماہ گندم کی نئی فصل آنے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے قیمت 16روپے کرنے کے باوجود تندور مالکان کو منافع ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں کر رہے۔قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

8 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

8 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

9 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

9 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

10 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

10 hours ago