عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے: چیف جسٹس

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ خواہش ہے سپریم کورٹ مکمل ہوجائے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتیوں سے پہلے ہائیکورٹس رولز میں ترامیم ضروری ہے، ان ترامیم کےلئے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ہائیکورٹس کےچیف جسٹس صاحبان سے گزارش ہے آہستہ آہستہ ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد مکمل کریں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز کی تعیناتیاں موجودہ طریقہ کار سے کریں یانئے رولز کےمطابق اس پر فریقین سے بات کریں گے، ٹیکنالوجی نےسپریم کورٹ کی رجسٹریوں کامعاملہ محدود کردیاہے، کم از کوئی بھی بنچ ایک ہفتے سے کم کانہیں ہونا چاہئے۔

قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ دیکھنا یہ ہے ویڈیو لنک رکھیں یا رجسٹری یا دونوں کوساتھ لے کر چلیں، بار اور بنچ مختلف نہیں ایک ہے، ہمیشہ بار کےمنتخب نمائندوں کو ترجیح دی، رجسٹری پربنچ بنانے کےعمل کا لاہور سے آغاز کردیا اگلے مرحلے میں دوسری رجسٹریوں میں جائیں گے۔

Recent Posts

ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…

16 mins ago

رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، ملک…

30 mins ago

صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف 13 مئی کی…

48 mins ago

کراچی سے لاپتا 13 افراد کی بازیابی کیلیے سیکریٹری دفاع کی طلبی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مخلتف علاقوں سے لاپتا ہوئے 13 افراد…

1 hour ago

بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی مقرر

پشاور(قدرت روزنامہ) ریٹائرڈ بریگیڈئیر محمد مصدق عباسی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور…

1 hour ago

فیصل واوڈا اپنے موقف پر قائم ،نرمی لانے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے موقف میں نرمی لانے سے انکار کرتے…

1 hour ago