سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: مریم نواز

کرتار پور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

کرتارپور میں بیساکھی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کو بیساکھی تہوار کی بہت بہت مبارک ہو، تمام سکھ مہمانوں کو میری اور نوازشریف کی جانب سے جے آیا نوں، سکھ بہن بھائیوں کا ادھر آنا ہمارے سر ماتھے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر نواز شریف کو یہاں میرے ساتھ ہونا چاہیے تھا، سکھ یاتریوں کو پاکستان میں دیکھ کر خوشی ہوئی، تمام سکھ برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں، پنجاب میں سرکاری طور پر پہلی بار بیساکھی کا تہوار منایا جا رہا ہے جس پر خوش ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جانتی ہوں پنجاب کے لوگوں کو خوشیاں منانی آتی ہیں، آج میں بیساکھی کا تہوار سکھ بہن بھائیوں کے منا رہی ہوں، ہم پنجاب میں بستے ہیں اور پنجاب ہمارے دل میں بستا ہے، پنجاب کی بہن اور بیٹی ہونے کے ناطے کہتی ہوں اپنے بزرگوں اور بھائیوں کی پگ کا شملا اونچا رکھوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کے پنجابی کھل کر اپنی زبان بولتے ہیں، میرا دل کرتا ہے پاکستانی پنجابی بھی کھلے دل سے اپنی زبان بولیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کینیڈا، امریکا اور دوسرے ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے کالز آتی ہیں، ہم چاہتے ہیں سکھ برادری کے مقدس مقامات کو بہتر بنائیں، سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی میں اور حکومت آپ کی ہر طرح سے خدمت کریں، دعا ہے آپ خیریت سے اپنے گھر جائیں، مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

44 mins ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

48 mins ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

1 hour ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

1 hour ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

2 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

3 hours ago