اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں 9 مئی 2023 کو ہونے والے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے متعدد رہنماؤں نے پارٹی میں واپسی کے لیے رابطے شروع کردیے۔ ان میں چند رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی ہے جبکہ بعض نے مختلف ذریعوں سے پیغامات بھجوائے ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے بھی خط کے ذریعے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اپیل کی ہے کہ جو رہنما دباؤ کے باعث پارٹی چھوڑ گئے تھے لیکن اب واپس آنا چاہتے ہیں ان کو بطور کارکن پارٹی میں آنے کے لیے دروازے کھلے رکھنے چاہیئیں۔
کون کون سے رہنما پارٹی میں واپسی کے خواہشمند ہیں؟
وی نیوز کو پارٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے اکثر رہنما واپسی کے لیے رابطے کررہے ہیں اور مختلف ذریعوں سے پیغامات بھی بھجوائے جارہے ہیں۔
واپسی کے خواہشمند مرکزی رہنماؤں میں فواد چوہدری، اسد عمر، شیریں مزاری، علی زیدی، صداقت عباسی، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، ملیکہ بخاری سمیت متعدد رہنماؤں نے دوبارہ سیاسی میدان میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم فی الحال کسی بھی رہنما کو عمران خان کی جانب سے گرین سگنل نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، صداقت عباسی اور ملیکہ بخاری کے پیغامات عمران خان تک پہنچے ہیں جس پر عمران خان کی جانب سے انتظار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔دوسری جانب سیف اللہ نیازی سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات بھی کرچکے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ عمران خان پر چھوڑ دیا
سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ عمران خان پر چھوڑ دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی، فواد چوہدری، صداقت عباسی، ملیکہ بخاری، شیریں مزاری اور علی نواز اعوان کے پارٹی میں واپسی کے قوی امکانات ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…