مریم نواز کے سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، نوجوان جاں بحق

لاہور(قدرت روزنامہ)نارووال میں سرکاری سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نوجوان وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوا۔

تاہم ایف آئی آر میں وزیراعلیٰ کے اسکواڈ کا ذکر نہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نارووال کے مطابق نوجوان آج صبح نارووال کے علاقے چندووال میں وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے جاں بحق ہوا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کیلئے گاڑیاں کرتارپور جارہی تھیں جب مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے نوجوان ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا دوست حادثے میں محفوظ رہا۔

ڈی پی او کے مطابق نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تاہم بعد ازاں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب نواز لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیI پنجاب مریم نواز کچھ دیر پہلے لاہور سے نارووال کے لیے روانہ ہوئی ہیں جہاں وہ بیساکھی میلے میں شرکت کریں گی۔

جبکہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا نے نارووال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان کی ہلاکت کا ملبہ مریم نواز کے پروٹوکول پر ڈال دیا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

1 hour ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

1 hour ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

2 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

2 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

3 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

3 hours ago