ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلموں میں اپنے ڈانس نمبرزکے لیے مشہور نورا فتیحی نے اسلام کے ساتھ اپنے گہرے تعلق اور زندگی میں نماز کی اہمیت کے بارے میں بات کر کے سب کو حیران کردیا۔ایک انٹرویو میں کینیڈین رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے کہا کہ نماز ایک مراقبہ کی طرح ہے، جو بندوں کو اپنے خالق سے جڑنے اور روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ کیا وہ روزانہ نماز پڑھتی ہیں، تو نورا نے کہا، ہاں، ہاں۔ جب آپ اپنے خالق کے ساتھ جڑتے ہیں تو آپ روحانی اور ذہنی طور پر ایک مختلف دائرے میں ہوتے ہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے میں کیا خوبصورت بات ہے، یہ وہی شخص بتا سکتا ہے جو اسے ادا کرتا ہے۔ نماز کا وقت وہ وقت ہوتا ہے جب آپ ہر کام کاج سے رک جاتے ہیں اور آپ اپنے خالق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اداکارہ نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے دن میں پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ پاتیں۔ البتہ انہوں نے نماز سے آنے والی تبدیلی پر روشنی ڈالی، اسے ایک ‘لین دین کے عمل’ کے طور پر بیان کیا جہاں اظہار تشکر کائنات اور خدا سے مزید برکات حاصل کرنے کا باعث بنتا ہے۔
نورا فتیحی نے مزید کہا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز ادا کرنا بہت اچھی بات ہے، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میں دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں، بعض اوقات بہت مصروف رہتی ہوں تو کبھی 2 یا 3 پڑھ پاتی ہوں لیکن جب آپ شکر گزار ہوتے ہیں تو کائنات کا خدا آپ کو زیادہ دیتا ہے کیونکہ ‘خالق’ کے ساتھ تعلق استوار کرنے سے ہر کسی کو بیرونی طاقتوں سے ‘تحفظ’ مل سکتا ہے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…