’اللہ کے بعد شریف فیملی پر بھروسہ ہے‘ عمر اکمل کے بیان پر صارفین کی تنقید


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے’ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے‘۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے شکوہ کیا کہ کافی عرصے سے انہیں کرکٹ نہیں کھیلنے دی جارہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جو بڑے بیٹھے ہیں وہ ان سے پرسنل ہورہے ہیں، انہوں نے اپنی پرفارمنس دکھائی اور درخواست کی کہ وہ انہیں موقع دیں۔
انہوں نے مزید کہا’ میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ وقت دیا۔ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے کہ وہ میرے مسائل جلد حل کریں گے، انشااللہ اگر موقع ملا تو انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا‘۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ واحد کرکٹر ہے جو لندن تک شریف خاندان سے درخواست کرنے گیا مگر ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا۔ایک ایکس صارف نے کہا کہ عمر اکمل کو بھی سرکاری نوکری چاہیے۔
عادل حسین سواتی نے طنزاً لکھا کہ عمر اکمل کو شاید کسی نے بتایا نہیں، انہیں نواز شریف نہیں بلکہ محسن نقوی کا نام لینا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں عمر اکمل سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے لندن گئے تھے، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’کم بیک کی کوشش کررہا ہوں، نواز شریف سے ایک درخواست کی ہے امید ہے وہ جلد قبول ہوجائے گی‘۔

Recent Posts

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

20 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

24 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

36 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

43 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

49 mins ago

آئی پی پیز کو ٹیرف دینے میں ٹیکنالوجی اسٹڈی کی گئی نہ کوئی ٹیسٹ ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…

51 mins ago