حج 2024 کے تمام انتظامات مکمل، حج فلائیٹ آپریشن 9مئی سے شروع ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے تمام انتظامات مکمل کرلیے، حج آپریشن کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ حج فلائیٹ آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا اور 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق 9مئی سے 9جون تک ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ، رحیم یار خان ائیرپورٹ شامل ہیں۔پشاور کے عازمین اسلام آباد ایئرپورٹ سے، فیصل آباد کے عازمین لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی، 4 ائیرلائنز حج فلائیٹ آپریشن میں حصہ لیں گی۔ سعودی ایئرلائین، پی آئی اے، سیرین، ائیربلیو حج فلائیٹ آپریشنز میں شامل ہیں۔
خیال رہے عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپس پر شروع ہوگا۔ واضح رہے سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

Recent Posts

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

3 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

16 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

27 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

27 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

43 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

56 mins ago