اسلام آباد کا کوئی پرسان حال نہیں، آئی جی تو لگا دیں، چیف جسٹس کے ریمارکس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی سے متعلق حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ویسے تو اسلام آباد کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، کوئی آئی جی تو لگا دیں یا پولیس کو ختم کردیں سکون ہوجائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری سے متعلق کیس میں آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا تذکرہ ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی سے متعلق حکومت سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن رضا کو روسٹرم پر طلب کر کے استفسار کیا کہ اب تک آئی جی اسلام آباد کیوں نہیں تعینات ہوا؟ چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ویسے تو اسلام آباد کا کوئی پرسان حال نہیں ہے کوئی آئی جی تو لگا دیں، یا جو پہلے آئی جی تھے نئے افسر کے آنے تک اسے رہنے دیتے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا ’آئی جی وزارت داخلہ نے ہی لگانا ہے ناں، یا ویسے ہی ختم کردیں پولیس کو، پھر سکون ہو جائے گا، یا پھر جیسے بلوچستان میں ہو رہا ہے ویسے یہاں بھی ہو جائے گا، کل سیکرٹری آئے تھے ، ان سے کہیں ناں آئی جی لگائیں۔‘
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس عامر فاروق کو جواب میں کہا کہ آئی جی کی تعیناتی کا ایک نوٹیفکیشن ہوا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو نوٹیفکیشن ہوا تھا وہ آپ کو پتہ ہے مجھے بھی پتہ ہے کیوں آئی جی نہیں آرہا۔ ’ دو ہفتوں میں آئی جی تعیناتی سے متعلق رپورٹ دیں، یہی آرڈر لکھوا سکتا ہوں، یہ معاملہ بھی آپ کے سامنے ہے 2 سال سے تفتیش نہیں ہورہی ہے۔‘

Recent Posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بڑھ گئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…

5 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…

5 hours ago

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بجائے کہاں رہیں گی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…

5 hours ago

سومال محسن کی لیک ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…

5 hours ago

عمران خان کی فائنل کال: کیا مراد سعید بھی 24 نومبر کو احتجاج میں شریک ہونیوالے ہیں؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…

5 hours ago

کیا پاکستان میں سوشل ایپ بلو اسکائی کو بھی بلاک کردیا گیا ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…

5 hours ago